قطب علی شاہ المعروف علی باباکی 20852 ووٹوں کی برتری سے تاریخی فتح جمہوریت اور عوام کے مؤقف کی فتح ہے

Chaudhry, Mustafa

Chaudhry, Mustafa

پیرمحل (خرم شہزاد بھٹی سے) PP89 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قطب علی شاہ المعروف علی باباکی 20852 ووٹوں کی برتری سے تاریخی فتح جمہوریت اور عوام کے مؤقف کی فتح ہے۔

عوام مسلم لیگ ن کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کرتی ہے اور چاہتی ہے کہ میاں محمد شہباز شریف پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں اور اسکے لئے سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔ عوام نے دھرنوں اور دھاندلی دھاندلی کھیلنے کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار معروف قانون دان اور سابق ایڈوکیٹ جنرل آف پنجاب چوہدری مصطفےٰ رمدے نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ PP89کی جیت نے ثابت کردیا ہے کہ عوام مکمل طورپر مسلم لیگ (ن)کے ساتھ ہیں اور پارٹی قیادت کو چاہتے ہیں۔

علی باباکی جیت ثابت کرتی ہے کہ یہاں کی عوام میاں محمد شہباز شریف کی پنجاب حکومت کا تسلسل اور انکے جاری منصوبوں کا تسلسل چاہتے ہیں۔ عمران خان اور اسکی پارٹی کو چاہئے کہ وہ ملکی ترقی کیلئے مسلم لیگ ن کے راستے میں روڑے نہ اٹکائیں اور اپنی توانائیاں خیبر پختونخواہ کے عوام کی بھلائی کیلئے خرچ کریں۔PP89 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار قطب علی شاہ کی

20852 ووٹو ں کی برتری سے تاریخی فتح پر تمام پارٹی کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ PP89 سے مسلم لیگ ن کی جیت نے ثابت کردیا ہے کہ پیر محل و کمالیہ ن لیگ کا قلعہ ہے قطب علی شاہ المعروف علی بابا کی جیت یہ ثابت کرتی ہے عوام کو حکومت کے ڈھائی سال بعد بھی میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف پر مکمل اعتماد ہے۔