ٹی ٹونٹی رینکنگ: پاکستانی ٹیم دوسرے نمبر پر پہنچ گئی

Pakistani Team

Pakistani Team

دبئی (جیوڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستانی ٹیم ایک درجہ ترقی کر کے تیسرے سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

پاکستانی کھلاڑیوں کی بات کی جائے تو بیٹنگ میں بابر اعظم 21ویں سے چھلانگ لگا کر سیدھے چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ احمد شہزاد کی 31ویں سے 22ویں پوزیشن ہو گئی ہے۔

سینئر کھلاڑی شعیب ملک نے چار درجے ترقی کر کے 30ویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔ آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بیٹنگ میں بدستور ویرات کوہلی کا پہلا نمبر جبکہ باؤلنگ میں عماد وسیم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

ٹیموں کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر براجمان ہے، پاکستان دوسرے، ویسٹ انڈیز تیسرے، انگلینڈ چوتھے اور بھارت پانچویں نمبر پر ہے۔