روہنگیا مسلمان ملکی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں: بھارت

Rohingya Muslim

Rohingya Muslim

نئی دہلی (جیوڈیسک) انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں بھارتی حکومت کی جانب سے جمع کرائے گئے حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی ملک میں غیر قانونی طور پر موجودگی ہماری سلامتی کیلئے شدید خطرے کا باعث ہے۔

حلف نامے میں روہنگیا مسلمانوں کو کسی بھی صورت میں ملک میں رہنے کی اجازت نہیں دینے کی اپیل کرتے ہوئے اس معاملے میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ حلف نامے کے مطابق اس وقت 40 ہزار کے لگ بھگ غیر قانونی تارکین وطن ملک میں موجود ہیں۔ یہ روہنگیا مسلمان دہلی، میواڑ، جموں اور حیدر آباد میں قیام پذیر ہیں۔

انڈین سپریم کورٹ کے چیف جسٹس دیپک مشرا نے اس معاملے کی اگلی سماعت 3 اكتوبر کو طے کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت قانون کے تحت کام کرے گی۔