دھرنوں کے باعث راستے بند، رسد معطل، سبزیوں کی قلت

Vegetable

Vegetable

لاہور (جیوڈیسک) راستے بند ہونے کے باعث صوبائی دارالحکومت میں سبزیوں کی قلت پیدا ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ دو دن سے شہر کے داخلی و خارجی راستے بند ہونے اور دھرنوں کے باعث بادامی باغ سبزی منڈی بند رہی۔

آڑھتیوں نے کہا ہے کہ زرعی اجناس کی ترسیل نہ ہونے سے قلت کیساتھ سبزیوں کی قیمتوں پر بھی اثرات پڑے ہیں اور مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہیں۔ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔