شاہ رخ نے بگ باس کا میزبان بننے کی خواہش ظاہر کر دی

Shahrukh Khan

Shahrukh Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے معروف شو بگ باس کا میزبان بننے کی خواہش ظاہر کر دی۔ اپنے حس ِمزاح کیلئے مشہور سپر سٹار شاہ رخ کو ایک بہترین مقرر کے طور پر بھی پسند کیا جاتا ہے، وہ متعدد ٹی وی شوز میں مخصوص انداز بیان سے مداحوں کو خوب محظوظ کرتے رہے ہیں۔

بالی ووڈ خانز کے بیک وقت ٹی وی شوز کی میزبانی کو مداح نمبر ون بننے کے چیلنج کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

نئی سوچ کے آغاز پر جب شاہ رخ خان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بگ باس کو ہوسٹ کریں گے تو بالی ووڈ سٹار نے کہا اگر وقت ہوا اور موقع ملا تو میزبان بننے پر خوشی ہو گی تاہم اس کا دارومدار معاوضے پر ہے۔