شعیب اختر کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری مل گئی

Shoaib Akhtar

Shoaib Akhtar

لاہور (جیوڈیسک) سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو پی سی بی میں نوکری مل گئی شعیب اختر کو پی سی بی کا سفیر اور نجم سیٹھی کا مشیر تعینات کر دیا گیا۔

شعیب اختر کی تعیناتی کا اعلان نجم سیٹھی نے اپنے ٹویٹ میں کیا، شعیب اختر کو 46ٹیسٹ اور 163 ون ڈے کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔ شعیب اختر قلندر کے مینٹور بھی ہیں۔