سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ریفری کورس 26 تا 29 دسمبر تک نواب شاہ میں منعقد ہو گا

Sindh Football Association

Sindh Football Association

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری سعید خان کے اعلامیہ کے مطابق سندھ فٹ بال ریفریز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن نواب شاہ کے تعاون سے نواب شاہ میں 26 تا 29 دسمبر تک ریفریز کورس منعقد ہو گا۔

کورس انسٹرکٹر اے ایف سی ،ایم اے انسٹرکٹر صلاح الدین ،عارف صدیقی اور اے ایف سی ایم اے فزیکل فٹنس انسٹرکٹر اقبال جونیئر ہونگے۔
جاری کردہ:۔ میڈیا کوارڈینٹر