صومالیہ: صدارتی محل کے قریب کار بم حملہ، 7 فوجی ہلاک

Car Bomb Blast

Car Bomb Blast

موغادیشو (جیوڈیسک)افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں صدارتی محل کے قریب کار بم حملے میں سات فوجی ہلاک اور دس زخمی ہو گئے ہیں۔

دھماکے سے محل کے دروازے کو نقصان پہنچا جبکہ قریب کھڑی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں کا نشانہ اقوام متحدہ کا وفد تھا۔ کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں۔ حکام کا کہنا ہے شدت پسند گروہ الشباب حملے میں ملوث ہو سکتا ہے۔