سونم کپور نے مارچ میں شادی کا اعلان کر دیا

Sonam Kapoor

Sonam Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ سونم کپور نے مارچ میں شادی کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سونم کپور نے نیا سال اپنے دیرینہ دوست آنند کے ساتھ پیرس میں منایا۔ سونم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے دیرینہ دوست کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں، جنہیں دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں۔

چند عرصے سے سونم اور آنند ایک ساتھ گھومتے پھرتے اور وقت گزارتے نظر آرہے ہیں اور میڈیا کے مطابق سونم کپور رواں سال مارچ میں آنند کے ساتھ شادی کے بندھن میں بند ھ جائیں گی۔