شام کو ایس تھری ہنڈرڈ میزائل فراہم نہیں کیے، پیوٹن

Vladimir Putin

Vladimir Putin

روس (جیوڈیسک) کے صدر ولادمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ معاہدے کے باوجود شام کو تاحال میزائل شکن ہتھیار فراہم نہیں کیے گئے ہیں غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادمیر پوٹن نے مغربی ممالک کی بے جا تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطہ میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کیلئے روس نے معاہدوں کے باوجود شام کو جدید ایس تھری ہنڈریڈ میزائل فراہم نہیں کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شام کے ساتھ اسلحہ کی فراہمی کا سمجھوتہ بین الاقوامی قانون کے خلاف نہیں لیکن تاحال ان سمجھوتوں کو عملی شکل نہیں دی گئی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی۔

کہ روس اور امریکہ رواں ماہ چھبیس تاریخ کو شام کے مسئلے پر پونے والی بین الااقوامی کانفرنس میں اس مسئلہ کا پرامن حل نکالنے میں کامیاب ہو جائینگے۔ یاد رہے کہ اعداد وا شمار کے مطابق شام میں جاری خانہ جنگی کے دوران اب تک اسی ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔