ترکی، درخت کی کٹائی مہنگی پڑ گئی، کئی شہروں میں رات بھر بھی مظاہرے

Turkey Tree Pruning

Turkey Tree Pruning

انقرہ (جیوڈیسک) ترکی حکومت کو درخت کی کٹائی مہنگی پڑ گئی، انقرہ سمیت کئی شہروں میں رات گئے بھی پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ عثمانیہ دور کی طرز پر تعمیرات ناقابل قبول یہی وہ مطالبہ ہے جس نے ترکی کو گزشتہ کئی روز سے میدان جنگ بنایا ہوا استنبول، ازمیر اور انقرہ سمیت ملک کے کئی شہروں میں مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔

کہیں لاٹھی چارج تو کہیں واٹر کینن اور آنسو گیس کی شیلنگ سے مظاہرین کو منشتر کیا جا رہا ہے۔ مظاہروں میں دو افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ جھڑپوں میں ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ بہت سے مظاہرین کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

ترکی کے وزیراعظم طیب اردگان نے ملگ گیر احتجاج اور مظاہروں کے دوران زخمی ہوئے افراد سے معافی مانگتے ہوئے مظاہرین سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔