دہشت گردی کیخلاف جنگ میں عوام، سرکاری ملازمین تنخواہ سے حصہ ڈالیں: تیونسی وزیراعظم کی اپیل

Habib Assad

Habib Assad

تیونیسا (جیوڈیسک) تیونس کے وزیراعظم حبیب اسد نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی تنخواہوں میں سے کچھ پیسے انسدادِ دہشت گردی کے لیے دیں۔

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم نے سرکاری ملازمین اور اعلیٰ سطحی حکومتی عہدیداروں کو دعوت دی کہ وہ اپنی ایک دن کی تنخواہ حکومتی فنڈ میں جمع کرائیں۔

انہوں نے عام عوام سے بھی کہا کہ وہ اس حکومتی اقدام میں مدد فراہم کریں۔

وزیراعظم کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب کہ صدر نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ اس حکومتی فنڈ میں جمع کرانے کے اعلان کیا ہے۔