ٹرانسپورٹر فرنچائز کی نئی فلم ’دی ٹرانسپورٹر ری فیولڈ‘ کا نیا ٹریلر جاری

Transporter

Transporter

ہالی وڈ (جیوڈیسک) ایکشن، کرائم اور تھرل سے بھرپور دی ٹرانسپورٹر فرنچائز کی اگلی فلم ’دی ٹرانسپورٹر-ری فیولڈ‘ کا نیا ٹریلر جاری۔ نامور ایکشن فلم سیریز دی ٹرانسپورٹر فرنچائز کی اگلی فلم ’دی ٹرانسپورٹر-ری فیولڈ‘ کا سنسنی خیز ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکار کیملے ڈیلمیری کی اس فلم کی کہانی گزشتہ ٹرانسپورٹر فلموں کی طرح فرینک نامی ایک ذہین اور ماہر ڈرائیور کے گِرد گھوم رہی ہے، جسے معاوضے کے عوض خطرناک ٹاسک سونپ دیا جاتا ہے اور وہ اپنی جان پر کھیل کر بھی اپنا مشن پورا کرتا ہے۔

لوک بیسن اور مارک گوا کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم میں فرینک کا مرکزی کردار نبھانے والے ہالی وڈ اداکار جیسن اسٹیتھم کے بجائے ایڈ سیکرن ادا کر رہے ہیں، جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں لائن چیبونل، لین کدری جا، ٹاٹائینا راجوک اور ریڈری جوا شامل ہیں۔

40ملین ڈالر کی لاگت سے فرنچ چائینیز سنیما کے باہمی اشتراک سے مکمل ہونے والی ایکشن، تھرل اور سسپنس کا مِکس تڑکا لیے یہ فلم رواں سال 4ستمبر کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔