امریکا ترکی کیخلاف خطرناک سازشیں کر رہا ہے: طیب اردوان

Tayyip Erdogan

Tayyip Erdogan

استنبول (جیوڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکا پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومتیں ہمارے خلاف مسلسل خطرناک سازشیں کرتی چلی آ رہی ہیں۔ انہوں نے ایک ترک بنکار محمد حاکان اتیلا پر نیویارک کی ایک عدالت کی طرف سے ایران پر امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزام میں مقدمہ چلانے کی مذمت کی۔

استنبول میں فرانس روانگی سے قبل ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں ترک صدر کا کہنا تھا کہ حال ہی میں امریکی حکومت نے ہمارے خلاف سازشوں کا ایک سلسلہ شروع کر رکھا ہے، ان میں خطرناک عدالتی اور اقتصادی سازشیں بھی شامل ہیں۔

دریں اثنا انہوں نے فرانس میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

بعد ازاں پیرس میں ترک صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکخواں نے تجویز پیش کی کہ ترکی کو یورپی یونین کا مکمل رکن بنانے کے بجائے شراکت دار بنا دیا جائے۔