امریکا : بوسٹن میں ٹیکسی ڈرائیور نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی

Boston Incident

Boston Incident

واشنگٹں (جیوڈیسک) امریکی شہر بوسٹن میں ایک ٹیکسی ڈرائیور نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔

واقعہ امریکی شہر بوسٹن کے ایئرپورٹ کے باہر پیش آیا جہاں ایک ٹیکسی ڈرائیور نے گاڑی ہجوم پر چڑھادی۔

واقعے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس نے 56 سالہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے، جس سے تفتیش کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر حادثہ نظر آتا ہے۔

واضح رہے کہ لوگوں پر گاڑیاں چڑھانے کے واقعات کئی ممالک میں پیش آچکے ہیں۔

اس سے قبل تازہ واقعے میں برطانیہ کے علاقے نیو کاسل میںخاتون نے عیدا لفطر منانے والے مسلمانوں پر اپنی گاڑی چڑھا دی تھی۔

واقعے کے نتیجے میں 2بچوں سمیت 6افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ پولیس نے خاتون ڈرائیور کو گرفتار کرلیا تھا۔