زیارت، مقامی ٹرانسپورٹ کمپنی کے کرائے کا اشتہار جھوٹ پر مبنی نکلا

Ziarat

Ziarat

زیارت (نمائندہ) ضلع زیارت کے ایک مقامی ٹرانسپور ٹ کمپنی نے گزشتہ دنوں کرائے کی کمی کا اشتہار اخبارات میں شائع کیا تھا اور وہ اشتہار مختلف اخبارا کی زینت بھی بنا تھا لیکن کمپنی کا اشتہار اس وقت جھوٹا نکلا اور کمپنی کے کرایوں کا پول بھی کھل گیا جب اشتہار میں دئے گئے اسی روپے کے بجائے مسافروں سے 140روپیہ وصول کرنے لگے۔

لیکن اس کے برعکس اشتہار کے بغیر گاڑیاں چلانے والے کمپنی کا کرایہ زیارت ٹو کوئٹہ صرف سو روپیہ وصول کیا جا رہا ہے ۔زیارت کے شہریوں نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے کہاکہ ایک جانب ایک کمپنی جھوٹی اشتہارات کے ذریعے عوام کو دھوکہ دے رہی ہے۔

لیکن دوسری جانب جو بغیر اشتہارات کے گاڑیاں چلا رہی ہیں وہ مسافروں سے صرف سو روپے وصول کررہے ہیں اور عوام کا مسیحا بن کر عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنیکی کوشش کررہے ہیں نہ کہ جھوٹا اشہتار ات کا سہارا لے کر مسافروں کو پچاس سے ساٹھ روپے کا دھوکا دے رہے ہیں۔

عوامی حلقوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ جھوٹی اشتہارات دے کر عوام کو دھوکا دینے والوں کے خلاف اور صحیح سفری سہولیات فراہم نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کمپنی کی مشہوری کے لئے جھوٹی اشتہارات کا سہارا نہ لیا جاسکے اور تاکہ عوام کو اس طرح دھوکا نہ دیا جا سکے۔